عمران خان کی نیپالی ہم منصب کو پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے پرمبارکباد
وزیراعظم عمران خان نے نیپالی وزیراعظم شیر بہادر دیوبہ کو پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد پیش کی ۔انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری بیان میں نیپالی وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور مستقبل میں ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
I congratulate H.E. Sher Bahadur Deuba, Prime Minister of Nepal, on winning the vote of confidence from the House of Representatives. Pakistan looks forward to further deepening its cordial ties with Nepal & would continue to work closely with Nepal on issues of common interest.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 19, 2021
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ نیپالی وزیراعظم شیر بہادر دیوبہ کو پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات میں مزید وسعت و گہرائی کیلئے تیار ہے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے امور پر نیپال کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔