نیب نے مفتاح اسماعیل کیخلاف مشکوک ٹرانزیکشنز کا نیا کیس کھول دیا
اسلام آباد:- قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل احمد کے خلاف مشکوک ٹرانزیکشنز کا نیا کیس کھول دیا۔ مفتاح اسماعیل کے اکائونٹ میں چار ارب روپے کی مشکوک ٹرانزایکشن پر انکوائری شروع کردی گئی ۔ نیب ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ مفتاح اسماعیل کی وزارت کے دوران چار ارب روپے کی آمدنی ہوئی۔ نیب کو مفتاح اسماعیل کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی جس پر انکوائری کا آغاز کیا گیا تو ان کے اکائونٹ میں چار ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کی رپورٹ ہوئی۔ نیب نے مفتاح اسماعیل کے خلاف باقاعدہ انکوائری کی منظوری دے دی ہے اور مفتاح اسماعیل کو سوالنامہ بھجوایا جائے گا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے چار ارب روپے کی مشکوک ٹرانزایکشن کے حوالہ سے رپورٹ نیب کو بھجوائی گئی تھی۔ZS