مسجداقصیٰ کے تقدس کی پامالی برداشت نہیں کی جاسکتی۔مصر
ترجمان مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حافظ نے ایک بیان میں کہا کہ مصر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی تمام اسرائیلی کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مصر بار بار اسرائیل کو مسجد اقصی کی بے حرمتی پر خبردار کرچکا ہے۔ مصر نے کئی بار اسرائیل پر واضح کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پوری عالم اسلام کے دلوں میں اہم مقام رکھتی ہے اور اس کی بے حرمتی اور اس کے تقدس کی پامالی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ترجمان نے مزید کہا کہ مسجد اقصی صرف مسلمانوں کا مذہبی مقام ہے اور عالم اسلام اسے غیرمعمولی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔