وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر کا عید الاضحی کے موقع پر اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر کا عید الاضحی کے موقع پر اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام اورانتظامی افسران بس اڈووں پر جاکرخود چیکنگ کریں۔وزیراعلیٰ کی ہدایت کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزمقررکردہ کرائے سے زائد وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرزکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔ اوورچارجنگ کے نام پر مسافروں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا عملہ کرایو ں کی مسلسل مانیٹرنگ کرے۔ عید پر اپنے شہر جانے والے مسافروں سے مقررکردہ کرایہ سے زائدوصول کرناکسی صورت قابل قبول نہیں۔ اوورچارجنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔