اوورسیز کشمیری بھی میاں نواز شریف و مریم نواز کے سپاہی ہیں۔ راجہ علی اصغر
پیرس ( نمائیندہ خصوصی سے ) اوورسیز پاکستانیوں کی طرح اوورسیز کشمیریوں کی اکثریت بھی قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کے سپاہی ہیں اور کشمیر الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کریں گے، ان خیالات کا اظہار فرانس کی ممتاز کاروباری ، سیاسی و سماجی شخصیت راجہ علی اصغر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور پچیس جولائی شیر کی فتح کا دن ہو گا ، انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن شاندار فتح حاصل کرے گی اور الیکشن میں دھاندلی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی جائیں گی ، پاکستان میں اس وقت مافیاز کی حکومت قائم ہے اور عمران خان کی قیادت میں مافیاز کو تحفظ ملا ہوا ہے ، کسی قسم کے مافیا کو کوئی سزا نہیں ملی ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کے لئے عوام میاں نواز شریف کی جانب دیکھ رہے ہیں ، عمران خان کی قیادت میں عوام غریب سے غریب تر اور مافیا پھل پھول رہا ہے ، ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا رہا ہے ،آزاد کشمیر کے عوام نواز شریف اور مریم نواز پر مکمل اعتماد کرتے ہیں مسلم لیگ ن کو انتخابی مہم میں شاندار پذیرائی مل رہی ہے اور فتح ن لیگ کا مقدر ہے۔