چیئرمین سینیٹ،معاون خصوصی صحت کابلوچستان میں کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال
چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے بہترین ممکنہ انداز میں کام کر رہے ہیں۔ صحت کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان سے پیر کے روز اسلام آباد میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان تعاون قابل تعریف ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تمام متعلقہ تنظیموں کو قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔