الیکشن کمیشن پر آپ کا اٹیک دھاندلی نہیں بلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے: مریم نواز
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی ہی 20 سیٹوں میں سے 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مریم نواز نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پر آپ کا اٹیک وہ دھاندلی نہیں جو ہوئی ہی نہیں بلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے۔ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اس میں آپ کے خلاف ناقابل تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں۔ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ آپ کے خلاف آنے والے شواہد کا منظر عام پرلایا جانا نا گزیر ہے، الیکشن کمیشن جلد فیصلہ سنائے۔