ڈالر کی تاریخ کی بلند ترین اڑان ، 225 روپے کا ہوگیا
پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور روپے کی قدر مزید کم ہوتی جا رہی ہے۔ آج ڈالر 8 روپے80 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 225 روپے کا ہوگیا ہے، ہر روز ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کوچھو رہا ہے، گزشتہ روزڈالر215 روپے 20 پیسوں پربند ہوا تھا۔ شہبازحکومت کےدوران ڈالر 40 روپے7 پیسےتک مہنگا ہوچکا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں ڈالر 58 روپے88 پیسےتک مہنگا ہواتھا۔