میرے گھر سے مشکوک وائس ریکارڈ ڈیوائس نکلی ہے:شیریں مزاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ میرے گھر سے مشکوک وائس ریکارڈ ڈیوائس نکلی ہے۔سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالت یہ ہیں کہ اب بیڈروم میں بھی پرائیویسی نہیں رکھی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے گھر سے بھی کچھ دن قبل ڈیوائس برآمد ہو تھی، میرے گھر سے بھی مشکوک ڈیوائس نکلی ہے، یہ ڈیوائس میرے کمرے کی ٹیبل سے نکلی ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ یہ ڈیوائس وائس ریکارڈ ہے، یہ ڈیوائس امریکی ماڈل کی ہے. پی ٹی آئی والوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے.کچھ بھی کرلیں ہم چپ نہیں ہوں گے.نیوٹرلز قانون کے دائرے میں رہیں۔