عمران خان کان کھول کر سن لو ! الیکشن تب ہوگا جب حکومت اور الیکشن کمیشن چاہے گا: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے عمران خان کان کھول کر سن لو الیکشن تب ہوگا جب حکومت اور الیکشن کمیشن چاہے گا۔ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان ہٹلر مائنڈ سیٹ کا آدمی ہے جو ملک میں انتشار چاہتا ہے۔ پہلے اقتدار بچانے کیلئے آئین پر حملہ آور ہوا، آج چیف الیکشن کمشنر کا استعفی مانگ رہا ہے۔ کل چیف جسٹس کا مانگے گا، اداروں کو نوٹس لینا چاہئے۔ تم اقتدار بچانے کے لئے پائوں پکڑتے رہے اس لئے تم نے الیکشن نہیں کروایا۔ تم چاہتے ہو ملک کو اس نہج پر لے آئو کہ خانہ جنگی ہو جائے۔ اداروں سے گزارش ہے کہ یہ سائوکو فینس مریض ہے، وہ جانور ہے جس کا دماغ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا مہنگائی کو تیراں فیصد سے چار فیصد پر لائے۔ مخصوص نشستوں پر چالیس فیصد ووٹوں میں اضافہ ہوا۔ بھاری اکثریت ن لیگ کے ساتھ ہے۔ کوئی معاشی بحران سے نکال سکتا ہے تو ن لیگ و اتحادی جماعتیں ہیں ۔