عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب، ان کے قریبی وزراء اور آئی جی پنجاب سانحہ لاہور کی منصوبہ بندی میں شریک ہیں

لاہور میں ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سانحہ لاہور کے دوران پندرہ گھنٹوں تک کارکنوں پر گولیاں برسائیں گئیں،،، جنریٹرز توڑ دیئے، بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے گئے، ہر فرد نے میڈیا کے ذریعے دیکھ لیا کہ کہاں سے گولیاں چل رہی تھی اور ان کے گارڈز نے ایک گولی بھی نہیں چلائی،،، سیدھی گولیاں مار کر لوگوں کو مارا گیا،،، رات کے اندھیرےمیں اجتماعی قتل اورریاستی دہشت گردی کاواقعہ ہوا،،،، ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیشن ریاستی دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کے لیے ہے، وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب، ان کے قریبی وزراء اور آئی جی پنجاب سانحہ لاہور کی منصوبہ بندی میں شریک ہیں، تحقیقاتی کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، ان کا کوئی شخص کمیشن میں بیان رکارڈ نہیں کرائے گا۔