ماڈل ٹاﺅن لاہور میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے نون لیگ کے کارکن اور پولیس کے ٹاﺅٹ گلو بٹ نے تھانہ فیصل ٹاﺅن میں گرفتاری دے دی
ولیس کے مطابق گلو بٹ کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں تاہم رات گئے ملزم نے تھانہ میں خود گرفتاری دے دی۔ ملزم ماڈل ٹاﺅن میں ہونے والے سانحہ کے دوران متعدد گاڑیوں کے شیشتے توڑتا رہا۔ گلوبٹ علاقہ میں بھتہ خوری اور فراڈ کے مقدمات میں بھی ملوث ہے۔ ملزم پولیس کا ٹاﺅٹ ہے اور اُس کا ہر حکم بجا لاتا ہے۔ منگل کے روز گلو بٹ نے ماڈل ٹاﺅن میں کھڑی متعدد گاڑیوں کے شیشے پولیس کی موجودگی میں توڑ ڈالے۔ ایس پی ماڈل ٹاﺅن طارق عزیز بھی اسے گرفتار کرنے کے بجائے گلے ملتا رہا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔