القادری ملک ضرور آئیں،مگر کوئی ایسا عمل نہ اپنائیں،جس سے کسی معصوم کی جان کو خطرہ ہو- وزیر قانون رانا ثناء اللہ

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا،،،کہ سانحہ لاہور پر انتہائی افسوس ہے،،،منہاج سیکریٹریٹ پر پولیس آپریشن کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی تھی،،،جبکہ پولیس صرف بیرئیرز ہٹانے گئی تھی،،،ان کا کہنا تھا،،،کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے حکومتی اور عدالتی کمیشن قائم کئے گئے ہیں،،،ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،،،وزیرقانون پنجاب کامزید کہناتھا کہ گلو بٹ کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں،،،اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے،،، رانا ثناء اللہ نے کہا،،،کہ طاہرالقادری خود فوت ہونے کے بعد قبر میں جانے سے خوف زدہ ہیں،،، جب کہ قوم کیلئے اجتماعی قبریں کھودنے کے درپے ہیں،،