ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے،جب کہ بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں سے موسم کی حدت میں کمی متوقع ہے

محکمہ مو سمیات کاکہنا ہے،،، کہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے،،،جب کہ کشمیر،،، مری،،،پشاور،اور ہزارہ ڈویژن کےمختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیاہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،،،گلگت بلتستان،اسلام آباد،،،بالائی پنجاب،،،اور بالائی خیبر پی کے میں کہیں کہیں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے،،،