چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور انڈیا کا فائنل ٹاکرا ٹی وی چینلز کیلیے سونے کی کان ثابت ہوا
پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ بلاشبہ سب سے زیادہ اعصاب شکن اور سنسنی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں پھیلے کرکٹ کے کروڑوں مداح ان میچز کا ایک ایک لمحہ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت فائنل میچ سے ٹی وی اشتہارات کی مد میں تقریباً پانچ سو کروڑ روپے کمائی کی گئی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ فائنل میچ کا ہر اوور تقریباً پانچ کروڑ روپے کا تھا۔ اشتہارات کی دنیا کے ماہرین کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے چار جون کے میچ میں ٹی وی نشریات کمپنی نے دس سیکنڈ کا اشتہار دکھانے کیلیے پچیس لاکھ چارج کیے جبکہ فائنل میں یہ قیمت تقریباً پینتیس لاکھ تک پہنچ گئی۔ براڈکاسٹرز نے دعوی کیا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کا فائنل میچ ایک ارب سے بھی زائد لوگ دیکھیں گے۔ اس لحاظ سے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور انڈیا کا فائنل ٹاکرا ٹی وی چینلز کیلیے سونے کی کان ثابت ہوا ہے۔