جے آئی ٹی کوہراساں کرنےکیلئےآئی بی کو استعمال کیا گیا::رہنماتحریک انصاف فوادچودھری
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے پانامہ جے آئی ٹی کو ہراساں کرنے کے لیے آئی بی کو استعمال کیا۔ آئی بی کے لوگ جے آئی ٹی ارکان کے گھروں تک گئے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے آئی بی پربرہمی کا اظہار کیا ہے۔حکومت جے آئی ٹی اوربینچ کے خلاف منظم مہم چلارہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت جے آئی ٹی میں علی عظیم نامی شخص کوشامل کرنا چاہتی تھی کیونکہ اس کا نواز شریف کے ساتھ مک مکا تھا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل ایک خاندان اور حکومت کو بچا رہے ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین ایس ای سی پی کےمعاملات کودیکھا جائے۔ ایک میڈیا گروپ تحقیقاتی ٹیم کےخلاف مہم میں پیش پیش ہے