ہمارےجیل جانےسےعمران خان کوکوئی فائدہ نہیں بلکہ الٹانقصان ہوگا، عمران خان اگردوسراجنم بھی لےکر آ جائیں توبھی ان کےہاتھ میں حکومت بنانےکی لکیرنہیں ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، ہماری والدہ کو قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے،زندگی میں آزمائش بھی آتی ہے ساتھ اللہ پاک حوصلہ بھی دیتے ہیں،نوازشریف اور ان کا خاندان پریشانی میں ہے پھر بھی وہ واپس آئیں گے۔کپتان پرتنقید کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا اگرعمران خان دوسرا جنم بھی لےکرآجائیں تو بھی انکے ہاتھ میں حکومت بنانے کی لکیر نہیں،ہمیں سزا ہو یاجزا اس کا سامنا کریں گے،عمران خان عدالتوں کو ڈکٹیشن نہ دیں،ہمارے جیل جانے سے عمران خان کو فائدہ نہیں الٹا نقصان ہو گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف سیسہ پلائی دیوار بن کر ملک کیلئےکھڑے ہیں،نوازشریف جہاں بھی ہوں قوم سمجھتی وہی ملک کے نجات دہندہ ہیں