چیئرمین نیب کا او جی ڈی سی ایل میں بدعنوانی نوٹس ، ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دے دیا

ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب نے اوجی ڈی سی ایل میں ہونے والی بدعنوانی کا نوٹس لے لیا،، انہون نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایات جاری کردی ہیں ،، ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل میں میرٹ سے ہٹ کر غیر قانونی تقرریاں کی گئیں جس کی شکایت کا نوٹس لیاگیا ہے ،،چئیرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ قومی اثاثے میں بدعنوانی میں ملوث عناصرکی نشاندہی کرکے انہیں کٹہرے میں لایا جائے ۔