امریکہ کی ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظرمشرق وسطیٰ میں مزید1000 فوجی تعینات کرنے کی منظوری
امریکہ نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظرمشرق وسطیٰ میں مزیدایک ہزار فوجی تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔اس بات کااعلان امریکہ کے قائمقام وزیردفاع پیٹرک Shanahanنے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ان فوجیوں کودفاعی مقاصد کے لئے تعینات کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ ایران کے ساتھ کوئی تنازع نہیں چاہتا تاہم اس اقدام کامقصد ہمارے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے خطے میں خدمات انجام دینے والے فوجی اہلکاروں کی بہبوداورتحفظ یقینی بناناہے۔