پاکستان سٹیزن پورٹل میں درج کرائی گئی 680,000شکایات کو نمٹادیا گیا:وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل میں پہلے آٹھ ماہ کے دوران دس لاکھ سے زائد شہریوں نے اپنی شکایات درج کروائی ہیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ نظام پر عوام کے اعتماد اور اس کے موثر ہونے کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر تک رسائی کیلئے کسی سیاسی یا افسر شاہی کی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب تک درج کرائی گئی آٹھ لاکھ شکایات میں سے چھ لاکھ اسی ہزار شکایات کو نمٹایاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے نئے پاکستان میں شہریوں کوحقیقی معنوں میں بااختیاربنانے کی عکاسی ہوتی ہے