حزب اختلاف قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کررہی ہے:وزیرتعلیم شفقت محمود
وزیرتعلیم شفقت محمودنے کہاہے کہ حزب اختلاف قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کررہی ہے اور حکومت بھی ویسے ہی ردعمل کامظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کی روایات کے مطابق حکومت اورحزب اختلاف کوایک دوسرے کی تقاریرسننی چاہئیں۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ یہ بات حیران کن ہے کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران چوبیس ہزارارب روپے کے قرضے لئے گئے تاہم کسی کومعلوم نہیں ہے کہ یہ رقم کہاں خرچ ہوئی۔