وزیراعظم ستمبرمیں ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
وزیراعظم عمران خان اس سال ستمبرمیں نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ بات اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس کے بعدایک میڈیابریفنگ میں کہی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کامختصروفدوزیراعظم اوروزیرخارجہ پرمشتمل ہوگا تاکہ قومی خزانے پر بوجھ ڈالنے سے بچاجاسکے۔