حزب اختلاف احتساب کے عمل سے بچنے کیلئے ایوان میں واویلا مچارہی ہے:فیصل جاوید
سینیٹرفیصل جاویدنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغرکوگزشتہ عشرے میںملکی قرضے میں اضافے کی تحقیقات کے لئے قومی تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ مقررکیاہے۔ پارلیمنٹ ہائوس میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ فیصلہ ملک میں احتساب کے عمل پر عملدرآمدکے لئے پاکستا ن تحریک انصاف کاایک اورقدم ہے۔انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف صرف احتساب کے عمل سے بچنے کے لئے ایوان میں واویلا مچارہی ہے۔