بحیرہ روم میں پھنسے 75 تارکین وطن کو بچالیاگیاہے:ہلال احمر
ہلال احمرنے کہاہے کہ بحیرہ روم میں دوہفتے سے پھنسے ہوئے پچھترتارکین وطن کو بچالیاگیاہے۔ترک وطن کے لئے ہلال احمرکے نمائندوں کے مطابق تنظیم چونسٹھ بنگلہ دیشی، نومصری اور مراکش اور سوڈان کے ایک،ایک شہری کاساحل پرخیرمقدم کرنے کی تیاری کررہی ہے جنہوں نے مئی کے آخر میں لیبیاکا شہرZuwaraچھوڑاتھا۔تنظیم کے نمائندوں نے کہاکہ تارکین وطن کو اس یقین دہانی کے بعدساحل پر اترنے کی اجازت دی جائے گی کہ وہ اپنے وطن واپس چلے جائیں گے۔