اقوام متحدہ کامحمدمرسی کی موت کی شفاف تحقیقات پرزور
اقوام متحدہ نے مصرکے سابق صدرمحمدمرسی کی موت کی فوری ،غیرجانبدارانہ اورشفاف تحقیقات پرزوردیاہے۔ جنیوامیں ایک بیان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفترکے ترجمان Rupert Colville نے مصر پرزوردیاہے کہ وہ قیدیوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔اُدھرپشاورمیں مصر کے سابق صدرمحمدمرسی کی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی۔