شام سے ایران کی بے دخلی کے لیے امریکا، روس اور اسرائیل کے مذاکرات
شام سےایران کو بے دخل کرنےکے لیے روس، امریکا اور اسرائیل آئندہ ہفتے مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شام کی صورت حال اور وہاں سے ایرانی ملیشیائوں کی بے دخلی پر غور کیا جائے گا۔ ایک سینیر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ سہ فریقی اجلاس میں امریکا، روس اور اسرائیل کے نمائندے شامل ہوں گے۔ یہ اجلاس رواں جون کے آخر میں ہوگا جس میں مشرق وسطیٰ میں ایران کے بڑھتے خطرات اور شام کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ زرائع کے مطابق اگرچہ ایران اور روس دونوں اسد رجیم کی حمایت میں ایک صفحے پر ہیں مگر ماسکو کا ایران کی بے دخلی پرغور کے لیے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ روس کے کھلے پن اور شام میں ایران کے غیرقانونی وجود پر بات چیت پرآمادگی کا مظہر ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا، روس اور اسرائیل خطے میں درپیش چیلنجز سےنمٹنےاورعدم تصادم کے لیے رابطوں کے فروغ پر بھی بات چیت کریں گے۔