انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ۔
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ۔بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 156.90 روپے کا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر 157 روپے تک پہنچ گیا ۔