سپریم کورٹ: جعلی شناختی کارڈ اجرا کے ملزمان کی بریت کیخلاف نیب اپیلیں مسترد
سپریم کورٹ نے جعلی شناختی کارڈ اجرا کے ملزمان سید علی محمد اور رضوان آفتاب کی بریت کیخلاف نیب اپیلیں مسترد کرد یں۔ بدھ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا ملزمان کی بریت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جعلی شناختی کارڈ کا اجرا بہت بڑا جرم ہے،جعلی شناختی کارڈ دہشت گردی اور منی لانڈرنگ میں استعمال ہو سکتے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ کے جرم کو ثابت کرنا نیب کہ ذمہ داری تھی۔دستاویزات کی فوٹو کاپی قابل قبول شواہد نہیں ہوتی، فراڈ کو ثابت کرنا نیب کا کام تھا۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے دونوں ملزموں کا سات قید با مشقت کی سزا سنائی تھی۔ہائیکورٹ نے ملزمان کو بری کردیا تھاسپریم کورٹ نے بھی فیصلہ برقرار رکھا ہے۔