مریم نواز جمہور کی آواز ہے، اس سے ہر آمرانہ سوچ والے نالائقِ اعظم کو ڈر لگتا ہے۔رانا ثناااللہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناااللہ نے کہا ہے کہ فردوس امجد باجی آپ نے وائس میسج میں کہا کہ آئی ایس پی آر نے اپوزیشن کی تقریر کو رکوایا، اس کا جواب دیں،مریم نواز پہ تنقید کر کے آپ علیمہ باجی چور ہے کا نعرہ نہیں دبا سکتی ،مریم نواز جمہور کی آواز ہے اس سے ہر آمرانہ سوچ والے نالائقِ اعظم کو ڈر لگتا ہے۔ فردوس عاشق امجد اعوان کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناااللہ نےکہا ہے کہ فردوس امجد باجی مریم نواز نے ٹھیک کہا ہے کہ عوام دشمن آئی ایم کا بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، مریم نواز کو اللہ اور پاکستان کی عوام نے جو عزت دی ہے اس کا خوف آپ پہ طاری ہو چکا ہے فردوس باجی صبح ، دوپہر شام مریم نواز ، مریم نواز ، مریم نواز یہ خوف نہیں تو اور کیا ہے، فردوس امجد باجی مریم نواز نے اصل میں ووٹ چور، سیلیکٹڈ نالائقِ اعظم کے دماغ میں افراتفری ڈالی ہوئی ہے، مریم نواز جمہور کی آواز ہے جس سے ہر آمرانہ سوچ والے نالائقِ اعظم کو ڈر لگتا ہے۔ انہوں نے کہا فردوس امجد باجی پاکستان کی عوام جس وقت چاہئے گی مریم نواز پارلیمنٹ میں آئے گی ، ووٹ چوری کر کے چور دروازے سے نہیں فردوس امجد باجی مریم نواز پہ تنقید کر کے آپ علیمہ باجی چور ہے کا نعرہ نہیں دبا سکتی ،فردوس امجد باجی مریم نواز پہ تنقید کر کے عمران نیازی کی ووٹ چوری کا داغ نہیں مٹ سکتا فردوس امجد باجی آپ کے ایک وائس میسج میں آپ نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے اپوزیشن کی تقریر کو رکوایا۔ اس کا جواب دیں۔