ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم رہے گا
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، بہاولپور،ژوب ، پشاور،مالاکنڈ،ہزارہ، کوہاٹ، بنوں،مردان ڈویژنوں ، اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔