شہباز شریف کی حنیف عباسی سے ملاقات، مقامی لیڈرشپ کو خراج تحسین پیش کیا
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے لیگی رہنما حنیف عباسی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سابق اراکین قومی اسمبلی حاجی پرویز، ملک ابرار اور دیگر بھی موجود تھے۔شہباز شریف نے مقامی لیڈرشپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی کی اسیری کے دوران اہلخانہ کے ساتھ مقامی قیادت اور کارکنوں کی یکجہتی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسیری کے دوران کارکنوں نے حنیف عباسی کا بھرپور ساتھ دیا۔اس موقع پر حنیف عباسی نے کہا کہ ملاقات کیلئے آنے پر اپنے قائد کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ قیادت ایسی ہو تو کارکنوں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔