آرمی چیف اور عراق کے قائم مقام سیکرٹری دفاع کے درمیان پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کی ترقی اور سیکورٹی کے شعبے میں کسی قسم کی مدد فراہم کرنا اعزاز کا باعث ہوگا۔انہوں نے یہ بات بدھ کے روز راولپنڈی جنرل ہیڈکوارٹرز میں عراق کے قائم مقام سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل سٹاف پائلٹ محمد سلیم العراجی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات میں پیشہ وارانہ دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔