تحریک انصاف کے ناراض ایم پی اے خواجہ داؤد سلیمانی کے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سامنے آگئیں
تحریک انصاف کے ناراض ایم پی اے خواجہ داؤد سلیمانی کے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سامنے آگئیں،وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے خواجہ داود سلیمانی کے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پی پی دوسوپچاسی ڈیرہ غازی خان میں دو ارب کی انچاس اسکیموں کا آغاز کیا گیا، دوہزار انیس بیس میں ساٹھ کروڑ روپے خرچ بھی کیے جاچکے ہیں،،صحافی حضرات ہم سے یہ فہرست حاصل کر سکتے، جو وزیر اعلی اتحادی جماعتوں کے اراکین کے ساتھ ایک ٹیم کی طرح کام کر رہا ہو، اس کا اپنی پارٹی کے رکن اسمبلی سے اختلاف کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔تفصیلات کے مطابق حکومتی رکن خواجہ داود سلیمانی کی وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں آڈیو کال کے معاملے پر صوبائی حکومت حقائق سامنے لے آئی ہے۔وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے خواجہ داود سلیمانی کے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پی پی دوسوپچاسی ڈیرہ غازی خان میں دو ارب کی انچاس اسکیموں کا آغاز کیا گیا جبکہ دوہزار انیس بیس میں ساٹھ کروڑ روپے خرچ بھی کیے جاچکے ہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعلی نے اپریل 2020 میں ڈی جی خان کے دورے کے دوران اس حلقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کروڑوں روپے کے مزید متعدد منصوبوں کا اعلان کیا، جن کی تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں،صحافی حضرات ہم سے یہ فہرست حاصل کر سکتے، جو ہم ابھی سوشل میڈیا پر بھی ڈال دیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سردار عثمان بزدار پنجاب کے وہ وزیراعلیٰ ہیں جو صوبائی اسمبلی کے ایک ایک رکن کو اسکے نام سے جانتے ہیں جبکہ ان سے پہلے دس سال حکومت کرنے والے اپنے اراکین اسمبلی کو نہ جانتے، نہ پہچانتے تھے۔وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ جو وزیر اعلی اتحادی جماعتوں کے اراکین کے ساتھ ایک ٹیم کی طرح کام کر رہا ہو، اس کا اپنی پارٹی کے رکن اسمبلی سے اختلاف کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،وزیر اعلی عثمان بزدار ناصرف ممبران سے تمام رابطے میں رہتے ہیں، وزیر اعلی ہاوس میں بھی تمام پارلیمینٹیرینز سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور مختلف اضلاع کے دوروں کے دوران بھی سب ایم پی ایز کے مسائل سنتے ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جناب خواجہ داود محمد سلیمانی نے نجی ٹی وی چینل پر بیان دیتے ہوئے جن پارلیمینٹیرینز کا ذکر کیا ہے، وہ تمام حضرات گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کرچکے ہیں، اور ان اراکین اسمبلی نے سردار عثمان بزدار کی لیڈرشپ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ نہ ہی وزیر اعلی کا کسی ممبر سے اور نہ ہی کسی بھی ممبر کا وزیر اعلی سے کسی قسم کا اختلاف ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پورے صوبے میں مساوی تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور وزیر اعلی انتظامیہ سے باقاعدگی سے ڈویلمپنٹ رپورٹ لیتے ہیں تاکہ کوئی ضلع ترقی کے اس سفر میں پیچھے نہ رہ جائے۔