سانحۂ ماڈل ٹاؤن شہداء کے وارثین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔, راجہ بابر حسین صدر منہاج القرآن فرانس
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے )شہباز شریف اور ان کے وزراء اور سانحۂ کے ذمہ داران آزاد پھر رہے ہیں اور شہیدوں کے وارث عدالتوں میں خوار ہورہے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلائیں۔ ان خیالات کا اظہارراجہ بابر حسین صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے کیا ، انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رہے گی اور ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا خون رنگ لائے گا اور شریف فیملی عبرت کا نشانہ بنے گی۔
شہداء ماڈل ٹاون کی چھٹی برس مرکز منہاج القرآن انٹرنیشل فرانس میں منائی گئی جس میں خصوصی طور پر شہداء ماڈل ٹاؤن کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور دعائیں بھی کی گئیں ، جبکہ ڈائریکٹر منہاج القران انٹرنیشنل فرانس و یورپ جناب علامہ حسن میر قادری نے اپنے خطاب میں شہداء ماڈل ٹاؤن کو تحریک منہاج القران کا قیمتی اثاثہ قرار دیا اور حکومت وقت کو ان کے وعدے کی تکمیل کی یاد دہانی کروائی اور حکومتی افسوس کا اظہار کیا اور اپنے شہداء کا انصاف اللہ تعالی پر چھوڑ دیا اس موقع پر منہاج القران انٹرنیشنل فرانس کے صدر راجہ بابر حسین سمیت مرکزی قیادت ،سینیئر صحافی اور کارکنان نے شرکت بھرپور شرکت کی ، اس محفل میں ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی وڈیوز بھی دکھائی گئیں ، جنہیں دیکھ کر تمام حاضرین افسردہ ہو گئے ، صدر منہاج القران انٹرنیشنل فرانس راجہ بابر حسین اور ان کی ٹیم نے بھرپور طریقے سے اس محفل کے تمام انتظامات کئے ۔