عثمان بزدار کے خلاف غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ترجمان پنجاب حکومت
لاہور : ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ عثمان بزدار محروم طبقوں کی آواز بن کر سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اڑنے والی افواہوں کو غلط پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ عثمان بزدار تحمل پسند شخصیت ہیں، کسی رکن کو شکوہ ہوتو بھی خوش اخلاقی سے دور ہوجاتا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مبینہ آڈیو کے ذریعے سازشیں کرنے والوں کو باز رہنا چاہیے، تمام ارکان اسمبلی عثمان بزدار کی دل عزت کرتے ہیں۔ مسرت چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار محروم طبقوں کی آواز بن کر سامنے آئے ہیں۔