صوبے میں کرونا کی صورتحال خطرناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے، مراد علی شاہ
کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں حالات خطرناک شکل اختیار کرتے جارہے ہیں، اب تک سندھ میں 65 ہزار 163 کرونا کیسز ہوچکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مزید 49 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد سندھ بھر میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 1013 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں کرونا کے 13ہزار 662 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 3 لاکھ 54 ہزار 129 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، آج کرونا کے 2894 نئے کیسز سامنے آئے۔