نیب کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر فراڈ کیس میں تاریخی ریکوری
اسلام آباد : نیب راولپنڈی نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر دھوکا دہی کے مقدمے میں تاریخی ریکوری کرتے ہوئے عوام سے لوٹے گئے ایک ارب پچانوے کروڑ برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر دھوکا دہی کے مقدمے میں تاریخی ریکوری کرلی ، پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کرادی گئی، جس میں بتایا گیا نیب راولپنڈی نے عوام سے لوٹے گئے1 ارب 95 کروڑبرآمد کر لیے ہیں۔ ڈی جی نیب راولپنڈی نے تاریخی ریکوری پر تفتیشی افسرسیماب قیصر کی تعریف کی، اعلامیے میں کہا گیا کہ رقم نیشنل ہاؤس بلڈنگ روڈز ڈویلپمنٹ کارپوریشن سے برآمد کی گئی، نیب راولپنڈی کی فراڈ مقدمات میں تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری ہے۔