آسٹریلیا میں سائبر حملے، پارلیمنٹ، اسکول اور اسپتال نشانہ
سڈنی: آسٹریلیا میں سائبر حملوں میں پارلیمنٹ، کاروباری اداروں، اسکولوں اور اسپتالوں کے ڈیٹا کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی اداروں پر سائبر حملے کیے گئے جس پر ردعمل دیتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سائبر حملے کیے جارہے ہیں لیکن اب یہ مزید بڑھ گئے ہیں۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سائبر حملہ کرنے والوں کو زیادہ کامیابی نہیں ملی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں ریاستیں ملوث ہیں۔