صدر کا بڑھتی آبادی پر اظہار تشویش
صدر ڈاکٹرعارف علوی نے بڑھتی ہوئی آبادی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے لوگوں میں اس کے سماجی ومعاشی اثرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر زور دیا ہے تاکہ آبادی کی موجودہ رفتار پر قابو پایا جاسکے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کے ساتھ ملاقات کے دوران صدر نے وفاقی پاپولیشن ٹاسک فورس پر زور دیا کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرے۔