جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں عدالتی فیصلے سے مطمئن ہیں، شہزاد اکبر
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ 'سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے مطمئن ہیں اور یہ بڑا احسن فیصلہ ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 'ہم شروع دن سے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ججز کے معاملات صرف سپریم جوڈیشل کونسل کو دیکھنے چاہیے جو ایک آئینی ادارہ ہے'۔