حکومت کا بڑا فیصلہ، بین الاقوامی پروازیں بحال ہو گئیں
اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں بین الاقوامی پروازوں کو بحال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی بحالی کا نوٹم جاری کردیا ہے،تمام غیر ملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستان میں دوبارہ آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کیلئے سی اے اے خصوصی اوقات کار جاری کرے گا اور خصوصی اوقات کار پروازوں میں مسافروں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری ہوں گے۔