کورونا: عوام کی زندگیاں ایک بار پھرداؤپر, بھارت میں مزید1310افراد ہلاک

بھارت اپنی معیشت کو زندہ رکھنے کےلئےعوام کی زندگیاں ایک بار پھرداؤپر لگارہاہے۔مودی حکومت نےکوروناکیسزمیں اضافے کی وجہ سے بند کئے جانے والےتاج محل کو ایک بار پھرعوام کے لئے کھول دیا ۔ نئی دہلی کے لال قلعےاورقطب مینار سمیت دیگرمحفوظ یادگاروں کو بھی سیاحوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ بھارت میں اب بھی کورونا کیسز کی تعداد ہزاروں میں ہے۔تمام سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنےسے وباء کے پھیلاؤمیں دوبارہ تیزی آسکتی ہے۔ بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 62ہزار سے زیادہ نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔جبکہ ایک ہزار تین سو سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ تراسی ہزارسے زیادہ ہو گئی ہے۔بھارت کی بحری جہاز سازی کی صنعت بھی کورونا کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہے ۔بھارت دنیا کے سب سے بڑے خطے میں اس شعبے کو 14.6 فیصد بین الاقوامی سمندری جہاز فراہم کرتا ہے۔سمندری سفر پر پابندیوں کی وجہ سے اس صنعت کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔جسمانی اور دماغی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے عام طور پر جہاز کے ملازم 11 ماہ سے زیادہ کام نہیں کرتے تاہم کورونا کے دوران جہاز کے عملہ کو 15 ماہ سے زیادہ عرصے تک کام کرنا پڑا ہے ۔دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں طویل عرصے سے لاک ڈاؤن کے باعث سبزیوں اور پھلوں کے دکانداروں نے کاروبار میں زبردست کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔