امریکی فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان میں پُرتشدد واقعات بڑھ سکتے ہیں:یواین ایچ سی آر

پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر FILIPPO GRANDI نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد وہاں پُرتشدد واقعات میں اضافے سے خبردار کیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے زور دیا کہ استحکام یقینی بنانے کیلئے عالمی فوج کی مداخلت ہمیشہ نہیں ہو سکتی اور اقوام متحدہ افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلاء کے بعد صورتحال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔