سندھ میں پیر سے پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے پرائمری اسکول 21 جون بروز پیر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا عذرا پیچوہو، سعیدغنی، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب اور دیگر نے شرکت کی۔ دورانِ اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں کورونا وائرس کی تشخیصی شرح 3.9 ہوگئی ہے، کراچی میں تشخیصی شرح 8.08 اور حیدرآباد 4.3 فیصد ہے، کراچی شرقی 14 فیصد، جنوبی 10 فیصد، سینٹرل 9 فیصد، غربی 8 فیصد، ملیر، کورنگی اور سکھر میں 7،7 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔