جہانگیر ترین کو این آر اودیکر بجٹ پاس کرانے کی کوشش ہو رہی ہے : راناثناء اللہ

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرقانون پنجاب اور لیگی رہنماراناثنااللہ کی عدالت میں پیشی کےبعدمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کا انتقامی احتساب کھل کرسامنے آگیا، تین سال میں سوائے انتقام کے کچھ نہیں کیا گیا، ملکی سیاست کو خراب کرنے کیلئے عمران نیازی کی شکل میں ڈرامہ رچایا گیا، ان کاکہنا تھا کہ اس احتساب پر کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ۔ سابق وزیرقانون پنجاب کاکہنا تھا کہ ذاتی طور پرسمجھتا ہوں کہ جہانگیر ترین کیخلاف بھی انتقامی کارروائی ہو رہی تھی، احتساب کا ڈرامہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ، یہ شہباز شریف کیخلاف بھی کچھ نہیں نکال پائے ، نیب سے کچھ نہ بناتو ایف آئی اے کو آگے لگایا گیا۔ این آر او نہ دینے کے دعوی کرنے والوں نے جہانگیر ترین کو این آر او دے دیا۔ لیگی رہنمانے مزید کہاکہ ایف آئی اے کے لاہور میں ڈائریکٹر اپنی پوری سروس کو انتقامی سوچ کی نظر نہ کریں، ایف آئی ڈائریکٹر لاہور انتقامی سوچ کا آلہ کارنہ بنیں۔