کامیاب جوان پروگرام : خیبرپختونخوا کا نوجوان قرضہ ملنے پر خوشی سے نہال

اسلام آباد : خیبرپختون خواہ کا نوجوان کامیاب جوان پروگرام سے قرض ملنے پر خوشی سے نہال ہوگیا اور کہا وزیراعظم عمران خان خود بھی خوبصورت ہیں اور ان کا دل بھی خوبصورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر نواجوانوں میں قرض کی تقسیم میں تیزی آگئی اور بلا تفریق قرضوں کی تقسیم سے نوجوانوں میں روزگار کی فراہمی کاعمل بھی تیز ہوگیا ہے، حکومتی تعاون سے 11ہزارسےزائدنوجوانوں نے ذاتی روزگارحاصل کرلیا۔ خیبرپختونخواکےرہائشی محمدنواز کا برسوں پرانا خواب بھی پورا ہوگیا، محمد نواز نے کہا کہ وزیراعظم خودبھی خوبصورت ہیں اوران کا دل بھی خوبصورت ہے، پہلےبھی حکومتیں دیکھیں مگرکسی نےغریب کااحساس نہیں کیا، پہلی بارکسی حکومت نےغریب کےبارےمیں سوچا۔