پی ایس ایل 6، سپر فور کیلئے چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا

ابوظبی : پاکستان سپر لیگ سیزن سکس میں اگلا راؤنڈ شروع ہونے جارہا ہے، کراچی کنگز کیلئے آج کا میچ آر یا پار کی حیثیت رکھتا ہے۔ پی ایس ایل سیزن سکس کے پلے آف مرحلے کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز اور گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے جبکہ دوسرا ٹاکرا اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، پہلا میچ شام6بجے ہوگا۔ دوسرا ٹاکرا اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان رات گیارہ بجے ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دھواں دھار مقابلے جاری ہیں، گزشتہ روز ملتان سلطانز نے لاہورقلندرزکو80رنزسے شکست دی تھی، 170رنز کے تعاقب میں قلندرز صرف89پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ ملتان سلطانز کے شاہنواز دہانی4وکٹیں اڑا کر مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائے۔