پاکستان سپر لیگ 6 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا باؤلر کون؟
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 میں پہلی پوزیشن پر ملتان سلطانز کے شاہنواز دہانی براجمان ہیں۔ دہانی نے 8 اننگز کے 29.2 اورز میں 18 وکٹیں حاصل کیں ہیں، ان کی بہترین پرفارمنس 5 رنز کے عوض 4 وکٹیں ہیں ۔ جبکہ دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی ہیں۔ شاہین شاہ نے 10 میچز کے 40 اوورز میں 16 وکٹٰیں حاصل کیں ہیں۔ تیسری پوزیشن پر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض ہیں، انہوں نے 9 میچز کے 35 اوورز میں 14 وکٹیں حاصل کیں ہیں ۔ چوتھے نمبر پر لاہور قلندرز کے جیمزفلنکرہیں، انھوں نے 6 میچز کھیل کر 24 اوورز میں 13 وکٹیں حاصل کیں ہیں