گوجرانوالہ میں 11سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل

بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کئے جانے کے واقعات رک نہ سکے، ضلع گوجرانوالہ میں 11سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق واقعہ قلعہ دیدار سنگھ میں پیش آیا جہاں بچی کو زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا گیا، بچی گھر سے اسکول گئی تو راستے سے لاپتا ہونے پر والدین نے پولیس کو آگاہ کیا تھا، پوسٹ مارٹم اور میڈیکل میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے،پولیس کے مطابق واقعے پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔