اپوزیشن کی وزیراعلی بلوچستان کیخلاف ایف آئی آر کٹوانے کیلئے تھانے میں 3درخواستیں

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیر اعلی اور پولیس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے 3درخواستیں بجلی روڈ پولیس تھانے میں دے دی گئیں،بی این پی کے رکن اختر لانگو نے وزیراعلی اور پولیس کے خلاف ایف آئی آر کیلئے تین درخواستیں دی ہیں۔ ایک درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بکتر بند گاڑی کی ٹکر سے تین ایم پی ایز کو زخمی کیا گیا،دوسری درخواست ایس ایس پی آپریشن کی جانب سے رکن اسمبلی ثنا ءبلوچ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے خلاف دی گئی جبکہ تیسری درخواست پولیس کے لاٹھی چارج اور تشدد کے خلاف دی گئی،مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حکومت ارکان اسمبلی کے قتل کے ارادے سے آئی تھی، ہمارے ایم پی ایز پر لاٹھی چارج کیا گیا، وزیراعلی کے خلاف مقدمہ درج ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔